• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، کراچی میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ قائم کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کی 46سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ بنائی گئی ہے۔عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ چارجڈ پارکنگ کے علاوہ اگر کوئی کہیں اور پارکنگ بنائے تو مقدمہ درج کیا جائے، غیر قانونی کام میں پولیس ملوث ہو تو بھی ایف آئی درج کی جائے۔ ٹریفک کے معاملات میں ٹریفک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کرتا ہے، لیکن کے ایم سی نے اعتراف کیا یہ ڈپارٹمنٹ غیر فعال ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔
اہم خبریں سے مزید