• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں 12مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس کے 800 سے زائد اسپیشل کمانڈوز، اہلکار، افسران اور 6 بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا، کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکا بندی کی گئی ہے۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ مختلف مقامات پر پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام مغویوں کی بازیابی تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید