• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پرانے چہروں کو فوقیت دی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر گوکہ پرانے چہروں کو ہی بڑی تعداد میں فوقیت دی ہے تاہم نئے آنے والوں چہروں کیلئے گنجائش پیدا کی۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے معروف دانشور مہتاب اکبر راشدی، سید شہلا رضا اور شرمیلا فاروقی کو بھی قومی اسمبلی کی ترجیحی فہرست میں شامل کیا ، دیگر ارکان میں شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، مسرت رفیق مہیسر، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، ڈاکٹر شازیہ ثوبیا اسلم سومرو، ناز بلوچ، سحر کامران مدثر، شازیہ نظامانی شامل ہیں۔ 

دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر فہرست جاری کردی،58نام سامنے آگئے، جن میں سے قومی اسمبلی کی پنجاب سے مخصوص نشستوں کیلئے 20 ناموں کو حتمی شکل دی گئی .

 فہرست میں مریم اورنگزیب، عظمی ٰبخاری، حنا پرویز بٹ اور نامزد ایم پی اے مخصوص نشست کنول لیاقت،ذکیہ شاہ نواز، عشرت اشرف، صائمہ سعیدہ تیمور، ثانیہ عاشق ، راحیلہ خادم حسین، اور سلمہ بٹ، طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، نزہت صادق ، مسرت آصف خواجہ ، سیما جیلانی، شزا فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم، وجیہ قمر، زیب جعفر، کرن ڈار،انوشہ رحمان ، زہرا فاطمی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز، شہناز سلیم، منیبہ اقبال، عفت نعیم اور تمکین اختر نیازی کا نام بھی فہرست پر موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید