• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 55 فیصد کمی ریکارڈ

لاہور( این این آئی)ڈالر کی قدر میں اتار چڑھا ؤاور غیرمستحکم سیاسی صورتحال کے باعث سال 2023میں پاکستان میں آٹو انڈسٹری مشکلات کا شکار رہی،ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 55فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔زرمبادلہ کے بحران کی وجہ سے گزشتہ سال تک درآمدات پر عائد قدغن سے گاڑیوں کی پیداوار بری طرح متاثر رہی اور گاڑیاں بنانے والی تمام او ای ایمز نے پیداوار معطل رکھی‘پرزے بنانے والے کارخانوں میں بھی پیداوار 70 فیصد تک کم رہی۔ گاڑیوں کی فروخت کم ہونے سے قومی خزانے کو بھی محصولات میں نمایاں کمی کا سامنا رہا۔ایل سیز کھولنے میں مشکلات اور زرمبادلہ کے انتظام میں دشواری کی وجہ سے اہم پرزہ جات کی درآمد بند رہی اسی طرح مقامی سطح پر تیار ہونے والے پرزہ جات کے لیے خام میٹریل بھی درآمد نہ ہوسکا۔ درآمدات پر عائد قدغن کے خاتمہ کے باوجود بلند شرح سود کی وجہ سے گاڑیوں کی طلب بحال نہ ہوسکی۔
اہم خبریں سے مزید