کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز اینڈ ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ٹرک اڈا ہزار گنجی کوئٹہ میں زیر صدارت مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی منعقد ہوا۔جس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ طے کیا گیا کہ چمن میں پھنسے ہزاروں ٹرک و ٹرالرز کو 48 گھنٹے میں چھوڑا جائے گا کیونکہ عرصہ دو ماہ سے ٹرانسپورٹرز پریشان اور ذلیل خوار ہو رہے ہیں۔ ہم نے کئی بار اعلیٰ حکام اور چمن کے پرلت کمیٹی ممبران بشمول سیاسی اکابرین سے ان ٹرکوں کے مسئلے پربات کی تھی مگر ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا ہے اب ہم ٹرانسپورٹرز انتہائی مجبور ہو گئے ہیں کہ اگر 48 گھنٹے میں ہمارے ٹرانسپورٹروں کو چمن سے واپس آنے کے لیے نہیں چھوڑا تو ہم تمام علاقوں قلعہ عبداللہ، مہترزئی، پشین کچلاک، کوئٹہ، مستونگ، قلات کے ٹرانسپورٹرز اکٹھے ہو کر مکمل پہیہ جام ہڑتال کریں گے کیونکہ ابھی ہمارےصبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے بعد کی تمام ذمہ داری متعلقہ حکام اور انتظامیہ پر ہوگی۔