• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان‘ گندم کی رعایتی قیمت بڑھانے کیخلاف احتجاج شروع

اسکردو ( نثار عباس / نامہ نگار) گلگت بلتستان میں گندم کی رعایتی قیمت بڑھانے کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کراچی معاہدے پر عمل کررہی ہے نہ ہی گلگت بلتستان کی بنیادی حقوق دے رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں گندم کی رعایتی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے گزشتہ روز سے شروع ہوگئے ہیں جہاں منگل کے روز یادگار شہداء پر مظاہرین کی کثیر تعداد نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا، احتجاج کی کال تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کیمختلف انجمنوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گی تھی، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وفاقی حکومت نہ کراچی معاہدے پر عمل کر رہی ہے اور نہ ہی گلگت بلتستان بنیادی جمہوری اور انسانی حقوق دے رہی ہے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے دریاؤں اور دیگر قدرتی وسائل کی قیمت سمیت جنرل سیلز ٹیکس کا حصہ ادا نہیں کر رہی جبکہ ان وسائل کے استعمال کے عوض حاصل خوراک میں رعایت کی سہولت بھی واپس لے رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید