• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کانفرنس کرنیوالوں کو واپس لینے کا ارادہ نہیں‘ چیئرمین PTI

راولپنڈی ( آن لائن ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے‘اگر الیکشن صاف اور شفاف نہ ہوئے تو ملک و قوم کا نقصان ہو گا‘الیکشن کمیشن آج ہی ہمارا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے‘ جن جن لوگوں نے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے انھیں واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے‘ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرینگے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے امیدواروں کو روکا جا رہاہے۔ اس کی ایک لسٹ ہے،وہ بھی الیکشن کمیشن کو دیں گے‘سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا اس جماعت کو ختم کرنا ہے،کسی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ سیاسی جماعت کو ختم کرے۔

اہم خبریں سے مزید