اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برادر اسلامی ملک ترکیے میں دو ہفتے کی موسم سرما کی عدالتی تعطیلات اپنی فیملی کے ساتھ گزار کر کے اتوار 31دسمبر 2023تک اسلام آباد واپس لوٹ رہے ہیں اور 2024ال کے آغاز پر یکم جنوری کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنے فرائض منصی بطور چیف جسٹس دوبارہ سنبھال لینگے اور امکانی طورپر یکم جنوری 2024 کو چیف جسٹس آف پاکستان کازلسٹ کے مطابق مقدمات کی سماعت کا اغاز کر دینگے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی آٹھ فروری 2024کے جنرل الیکشن بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے موخر کئے جانے کے فیصلے کو معطل کر کے 15دسمبر 2023کو اپنی فیملی کے ہمراہ عدالتی تعطیلات برادر اسلامی ملک ترکیے میں گزارنے کیلئے گئے تھے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور ان کی اہلیہ محترمہ نے کسی قسم کا پروٹوکول نہیں لیا اور عام مسافروں کی طرح ایئرپورٹ سے استنبول کی پرواز میں روانہ ہوئے تھے۔