• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی درخواست منظور، کراچی کیلئے بجلی 1.72 روپے مزید مہنگی

اسلام آبا د(خصوصی نمائندہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی وفاقی حکومتی درخواست منظور کرلی اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے یہ منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جس کے تحت جنوری تامارچ 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے25 پیسےفی یونٹ جب کہ اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید