پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
صنم جاوید کے وکیل شکیل احمد پاشا، والد اور والدہ ریٹرننگ افسر پی پی 150 کے سامنے پیش ہوئے۔
صنم جاوید کے وکیل نے اعتراضات کے بارے میں تحریری جواب ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیا۔
پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے وکیل شکیل احمد پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کے خلاف شکایت کنندہ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوا، پہلے ریٹرننگ افسر نے آج صبح ساڑھے 8 بجے کا وقت دیا تھا۔
شکیل پاشا کا کہنا ہے کہ اعتراضات کے بارے میں جواب جمع کروا دیے، صنم جاوید کے خلاف شکایت کنندہ بھی ابھی تک نہیں آیا، صنم جاوید کو ہراساں اور پریشان کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنم جاوید کے خلاف جعلی شکایت کنندہ تیار کیا گیا، ڈی سی لاہور سے اجازت لے کر کاغذات کی تصدیق کروائی گئی، شکایت کنندہ کا ہونا لازمی ہے، شکایت کنندہ اپنے اعتراضات کے بارے میں بتائے گا۔