• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بلیک ہول کے اسرار جاننے کیلئے خلائی مشن بھیجنے والا دوسرا ملک

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کے خلائی تحقیقی ادارے اسرو نے نئے سال کے آغاز پر جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں واقع خلائی تحقیقاتی مرکز سے ایکس رے پولریمٹر سیٹلائٹ (ایکسوپوسیٹ) سمیت مجموعی طور پر گیارہ سیٹلائٹس کو لے جانیوالے پی ایس ایل وی راکٹ کو کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا۔ ایکسپوسیٹ بلیک ہول کی پراسرار دنیا کا مطالعہ کرنے میں مدد کرے گا۔ایکس پوسیٹ کو خلاء میں بھیجنے کے ساتھ ہی بلیک ہولز کا مطالعہ کرنے کے لیے امریکاکے بعد بھارت اس طرح کاآبزرویٹری قائم کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔اسرو کے سربراہ ایس سومناتھ نے اس مشن کو کامیاب قرار دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید