• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن دھرنا کی وجہ سے ہماری 4 ہزار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، مزدا ٹرک گڈز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنماوں میر نواب مینگل ، نور احمد کاکڑ ، شمس شاہوانی اور محمد یونس نے کہا ہے کہ چمن دھرنا کی وجہ سے ہماری 4000 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں حکومت فوری طور پر گاڑیاں کوئٹہ لانے کے لئے انتظامات کریں تاکہ ٹرانسپورٹر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ چمن دھرنا کی وجہ سے ہماری 4 ہزار گاڑیاں گزشتہ دو ماہ سے پھنسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹر ز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے ہمارے ڈرائیوروں کو مارا پیٹا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 4000 ٹرکوں کو کوئٹہ منتقل کرے بصورت دیگر جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید