واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ کی عمارت میں گھس کر فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 44سالہ برینڈن اولسن کی داغی ہوئی گولیوں سے عدالت کی عمارت کو نقصان پہنچا۔پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس واقعہ کا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سنائے گئے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔پولیس نے بتایا کہ تین کے مقابلے میں چار کی اکثریت سے سنائے جانے والے اس فیصلے کے بعد سے کولوراڈو سپریم کورٹ کے ججوں کو تواتر سے دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔