کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپنر ابرار احمد نے آسٹریلیامیں ڈاکٹروں کی ہدایات کو اہمیت نہ دی جس کی وجہ سے ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہوگئی۔ مسٹری اسپینر ابرار احمد نے انجری سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ دورہ آسٹریلیا میںکوئی میچ نہ کھیل سکے ابرار احمد کی انجری کے حوالے سے میڈیکل ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں عرق النسا ( شیاٹک ) ہے جس کی بہتری کیلئے انہیں کئی بار ہدایت کی گئی لیکن بدقسمتی سے انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ پی سی بی میڈیکل پینل نے ابرار کی انجری پر رپورٹ تیار کرلی ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جب ٹیم حیدر آباد دکن میں تھی تو ابرار احمد نے سیدھے کولہےمیں تکلیف کی شکایت کی جس پر فوری طور پر ان کے ٹیسٹ کرائے گئے جس میں ان کے عرق النسا شیاٹک کی تخشیص ہوئی جس کے بعد میڈیکل پینل نے ان کی انجری سے نجات کیلئے انہیں ایک پلان بناکر دیا جس مین مختلف ایکسرسائزاور ڈرل پر پابندی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہوں نے ہدایت پر عمل نہیںکیا۔آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ابرار احمد ان دنوں نیشنل اکیڈمی لاہور میں ری ہب پروگرام سے گزر ررہے ہیں۔