کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق انگلش خاتون کرکٹر ایشا گوہا نے دوران کمنٹری غلط الفاظ کے چناؤ پر بھارتی کرکٹر بمراسے آن ائیر معذرت کرلی۔ انہوں گزشتہ روز دوران کمنٹری بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ‘ کہا تھا۔ اس مخصوص لفظ کے استعمال پر سوشل پلیٹ فارمز پرانہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایشانے کہا کہ بمراکی تعریف کرتے ہوئے مجھ سے غلط لفظ کا انتخاب ہوا تھا اور میں اپنی غلطی پر معذرت خوا ہوں۔