کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ423رنز سے جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔ نیوزی لینڈ دنیا کی پہلی ٹیم ہے جو ابتدائی دونوں ٹیسٹ تین سو سے زائد رنز سے ہارکر آخری ٹیسٹ تین سو سے زائد رنز سے جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ البتہ انگلینڈ نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کی ہے۔ منگل کو 658 کے تعاقب میں ناکام ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جیکب بیتھل نے 76 اور جو روٹ نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے 4 جبکہ میٹ ہنری اور ٹم ساؤتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔