• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم گیمز، پنجاب کے حسنین اور سندھ کی اقراء تیز ترین ایتھلیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں بین الصوبائی قائد اعظم گیمز میں سندھ کی اقراء ریاض نے 100 میٹر ریس جیت کر گیمز کی تیز ترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ اقراء نے تین گولڈ میڈلز جیتے جس میں200 میٹرز اور 4x100میٹرز کا گولڈ بھی شامل ہے۔ پنجاب کے محمد حسنین نے 100میٹرز دوڑ جیت کر تیز ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے200 میٹرز بھی گولد میڈل جیتا۔ پنجاب کے تمغوں کی تعداد 138ہوگئی جس میں66 گولڈ، 43 سلور اور 29 برانز میڈلز شامل ہیں، سندھ نے 53 میڈلز جیتے، جن میں 11 گولڈ، 20لور، اور 22برانز میڈلز شامل ہیں۔ اس کی چوتھی پوزیشن ہے، کے پی کے 72میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اس نے 17گولڈ، 25 سلور، اور 30 برانز میڈلز جیت لئے ہیں ۔ ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے کہا ہے کہ یہ گیمز نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کر رہے ہیں۔