• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ون ڈے انوینسبلز اور چیلنجرز کی فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں انوینسبلز نے اسٹرائیکرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 159 رنز بنائے۔ شبنم حیات 48 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ زناش عبد الستار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ناکام ٹیم 124 رنز بناسکی ۔ دوسرے میچ میں چیلنجرز نے اسٹارز کو سپر اوور میں شکست دے دی۔ چیلنجرز نے 205 رنز بنائے۔ ناتالیہ پرویز 67 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ا سٹار نے بھی205 رنز بنا میچ برابر کر دیا۔ کائنات حفیظ نے 63، سدرہ نواز نے 62 رنز بنائے۔ زیب النسا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سپر اوور میں چیلنجرز نے فتح حاصل کرلی۔
اسپورٹس سے مزید