کراچی( اسٹاف رپورٹر) 68 ویں قومی مینز سینئر چیمپئن شپ 27 دسمبرسے 8 جنوری تک عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی، اس بات کا علان پی ایچ ایف کے سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس حصہ لیں گے، ایونٹ سے قومی ہاکی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔ اس سے قبل دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب چیمپئن شپ ہوگی ۔