• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسبین ٹیسٹ، بھارت فالو آن سے بچ گیا، ڈریسنگ روم میں جشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برسبین ٹیسٹ کے چوتھے دن کم روشنی اور بارش کی وجہ سے صرف58 اوورز کا کھیل ہوسکا۔بھارت فالو آن سے بچ گیا، اس موقع پر بھارتی ڈریسنگ روم میں بڑی کامیابی کی طرح جشن منایا گیا۔بظاہر میچ ڈرا کی طرف جارہا ہے۔ آسٹریلیاکے پہلی اننگز کے اسکور 445 رنز کے جواب میں بھارت نے9وکٹ پر252رنز بنائے تھے۔ آکاش دیپ نے27اور بمرا نے دس نا ٹ آوٹ رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان دسویں وکٹ پر 39 رنز بن چکے ہیں۔ کے ایل راہول 84 اور رویندرا جدیجا 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پیٹ کمنز نے چار اور مچل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید