• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز کپ: حسن نواز، روحیل نذیر نے لائنز کو فتح دلا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حسن نواز اور روحیل نذیر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں منگل کو لائنز نے اسٹالینز کو 3 وکٹ سے ہرادیا۔ راولپنڈی میں اسٹالینز 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ حسین طلعت نے43 رنز کی اننگز کھیلی۔ لائنز نے ہدف 19 اوورز میں7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ حسن نواز نے 3 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے 74 ، محمد طحہٰ نے دو چھکوں کی مدد سے21 رنز بنائے ۔ روحیل نذیر نے 12گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے26 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔

اسپورٹس سے مزید