کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹین نے پارل میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا پہلا ون ڈے میچ دیکھا۔ ان کی تقرری سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد حفیظ کو ڈائریکٹر کے عہدے سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد فارغ کردیا تھا۔ دریں اثنا منگل کو ایک انٹرویو میں محمد حفیظ کہا کہ پی سی بی میں انتظامی طور پر فیصلے بیک فائر ہوئے ہیں ۔ کرسٹین اور جیسن گلسپی کے بارے میںان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز کو دو چار ماہ تبدیل کریں گے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا ۔