کراچی (اسٹاف رپورٹر) پارل میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان نے سات اسپیشلسٹ بیٹرز، تین فاسٹ بولروں اورایک ریگولر اسپنر ابرار احمد کے ساتھ میچ کھیلا لیکن نان ریگولر اسپنر سلمان علی آغا نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے8اوورز میں32رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ سلمان، ابرار اور صائم ایوب نے سات وکٹ حاصل کئے۔کپتان نے ابرار کے ساتھ تین نان ریگولر اسپنرزصائم،سلمان اور کامران غلام سے 27 اوورز کرائے۔ شاہین آفریدی واحد فاسٹ بولر تھے جنہوں نے دس اوورز میں46رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ حارث روف آف کلر دکھائی دیئے۔ انہوں نےسات اوورز میں42رنز دیئے اور ابرار کی گیند پر آسان کیچ ڈراپ کردیا۔