• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گیس کی قلت بڑھ گئی، گھریلو صارفین پریشان

کراچی (آئی این پی ) سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ہفتے کے آخری دنوں میں گیس فراہمی میں کمی آگئی۔ صارفین کے مطابق بلوچستان میں کھپت بڑھنے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت بڑھ گئی ہے اور بعض علاقوں میں گیس رات 11 سے قبل جبکہ بعض میں دوپہر میں بھی غائب ہوجاتی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ شہر میں صدر، ڈیفنس، شاہ فیصل، لانڈھی، اللہ والا ٹان، گلشن، منظور کالونی، قیوم آباد اور اسکیم 33 کے مختلف حصوں میں گیس سپلائی متاثر ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سال فرٹیلائزر فیکٹریوں کو گیس فراہمی بند نہ ہونے سے بھی سپلائی متاثر ہے، ہفتہ اور اتوار کو فیکٹریوں کیلئے گیس ناغے سے ہفتے کے آغاز سے سپلائی بہتر ہو جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید