• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر کے قومی اسمبلی کیلئے کاغذات مسترد، صوبائی کیلئے منظور

حماد اظہر-- فائل فوٹو
حماد اظہر-- فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر کے قومی اسمبلی کی نشست سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست سے منظور کر لیے گئے۔

این اے 129 لاہور سے حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی اپیلیٹ ٹربیونل میں بھی مسترد کر دیے گئے۔

ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا اور آر او کے فیصلے کے خلاف حماد اظہر کی اپیل خارج کر دی۔

ریٹرننگ افسر نے حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مفرور ہونے کی بنا پر مسترد کیے تھے۔

دوسری جانب پی پی 171 لاہور سے حماد اظہر اور ان کے والد میاں اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے حماد اظہر کے کاغذات تجویز اور تائید کنندہ کے پیش نہ ہونے پر مسترد کیے تھے۔

اپیلیٹ ٹربیونل نے تجویز اور تائید کنندہ کے پیش ہونے پر حماد اظہر اور میاں اظہر کے کاغذات منظور کر لیے۔

قومی خبریں سے مزید