• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فری لانسرز کو بیرون ملک سے ادائیگیاں، پے اونیر سے معاہدہ کیا جائیگا

اسلام آباد (مہتاب حیدر،ساجد چوہدری) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فری لانسرز کو بیرون ملک سے ادائیگیوں کیلئے پے پال پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا نہ رقوم کی براہ راست منتقلی کریگا بلکہ ڈیجیٹل پے منٹ سروس کمپنی ”پے اونیر“ کیساتھ معاہدہ کیا جائیگا جسکے تحت فری لانسرز کو کمپنی کے ذریعے بیرون ملک سے رقوم انکے اکاونٹس میں منتقل کی جائیگی، ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کا تعین بھی نہیں ہو سکا کہ پے اونیر رقوم کی منتقلی کیلئے دونوں اطراف یعنی پے پال اور فری لانسرز سے کتنا معاوضہ لے گی، پاکستان میں 40 لاکھ فری لانسرز ہیں جن میں 15 لاکھ مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اسے پاکستان میں خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ نوجوانوں میں ایک بڑھتا ہوا رجحان سمجھا جاتا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سسٹم کو لانے کیلئے پے پال اور پے اونیر کے درمیان معاہدہ ہو گا جبکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے اس نظام کو فعال بنانے کیلئے پے پال کیساتھ معاہدہ کیا ہے وزارت 11 جنوری کو اس نظام کے بارے میں اعلان کریگی، اس نظام کے رائج ہونے کے بعد پاکستانی فری لانسرز یو ڈالر اکاؤنٹس کھلوا سکیں گے اور اس میں پچاس فیصد رقم ڈالر کی صورت میں بھی رکھ سکیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید