حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شمالی شہر صفد میں اسرائیلی ملٹری کمانڈ سینٹر کو متعدد ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے صفد میں اسرائیلی نادرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز پر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق لبنان کے جنوب میں غندوریہ میں گاڑی پر ٹارگٹڈ حملے میں حزب اللّٰہ کے تین ارکان کےجاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔