اپنی پرفامنسز سے دو نیشنل ایوارڈز جیتنے والے اداکار پنکج تریپاٹھی صرف اداکاری تک محدود نہیں رہنا چاہتے بلکہ وہ اپنے ہدایتکاری کرنے کے بھی خواہشمند ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران ان سے مستقبل میں اداکاری کے علاوہ کوئی اور کام کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں سیاست کے بارے میں نہیں جانتا لیکن میرا خیال ہے کہ میں فلم بناسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ پانچ دس سالوں میں مجھے کوئی اچھی کہانی ملی تو وہ ضرور اسکےلیے ہدایتکار بننا چاہیں گے۔
پنکج تریپاٹھی کا کہنا تھا کہ فلم بنانا ایک جادوئی کام ہے، ایک شخص اپنے تصورات کو پیپر پر لاتا ہے اور ایک ایسی دنیا بناتا ہے جسے دیکھنے والے دیکھ کر روئیں بھی، ہنسے بھی اور اس سے تعلق جوڑیں۔