• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم کی کمائی پر نہیں اداکاری پر توجہ دیتا ہوں، پنکج تریپاٹھی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار پنکج تریپاٹھی نے کہا ہے کہ وہ فلم کی کمائی پر نہیں صرف اپنی اداکاری پر توجہ دیتے ہیں، فلم کی کمائی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوتا۔ 

سیکرڈ گیمز اور مرزاپور 2 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پنکج کی نئی فلم او ایم جی 2 ریلیز کے مراحل میں ہے۔ 

مذکورہ فلم کی سنی دیول کی ہٹ فلم غدر ایک پریم کتھا کے سیکوئل غدر 2 کی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر کمائی میں زبردست مسابقت سامنے آنے کا امکان ہے۔ 

اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پنکج تریپاٹھی کا کہنا تھا کہ میں فلم کی کمائی کے معاملے میں کسی بھی طرح کے دباؤ کے بارے میں نہیں سوچتا۔ میں پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کرتا ہوں اور جب کام پورا ہوجاتا ہے تو پھر میں کسی اور چیزوں کے بارے میں نہیں سوچتا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ایمانداری ہی یہی ہے کہ میں اپنا سو فیصد دیتا دوں۔ میری جتنی سمجھ ہے اور جتنا کام آتا ہے، اس کے حساب سے ہر پروجیکٹ میں اپنی بہترین پرفارمنس دیتا ہوں اور پھر باقی لوگوں پر چھوڑ دیتا ہوں۔ 

پنکج تریپاٹھی نے یہ بھی کہا کہ ضروری نہیں کہ میری ہر ایک پرفارمنس سب کو پسند آئے۔ 

فلم غدر 2 کے ساتھ میں ریلیز ہونے اور کمائی میں ممکنہ طور پر فرق آنے کے سوال کے جواب میں پنکج تریپاٹھی کا کہنا تھا کہ میں سوائے اداکاری کے اور کسی چیز پر دھیان نہیں دیتا۔ اگر ایک دن میں چار فلمیں ریلیز ہورہی ہیں اور سب اچھی ہیں تو پھر سب ہی چلیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا کام ہے اور فلم کے کاروبار کے بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید