• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا اوپی ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ

برسلز(عظیم ڈار) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اوپی ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ او پی ایف کے ایم ڈی ڈاکٹر عامر شیخ نے چوہدری پرویز اقبال لوہسر کو حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغہ خدمت ملنے کی خوشی میں او پی ایف ہیڈکواٹر میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیاتھا۔ اس موقع پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریش یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ پاکستان کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے ، انہیں چاہئے کہ وہ ہر جگہ پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کریں تاکہ ملک کے اندرونی و بیرونی تخریب کار ذہنوں کو شکست فاش دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت پاکستانی نہ صرف محنت کرنی چاہئے بلکہ پاکستان کا نام روشن کرنے کےلیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب میں اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کی سینئر قیادت بھی موجود تھی جنہوں نے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر سے مختلف سوالات بھی کئے۔ انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کی خاطر ہر سطح پر آواز بلند کرنے اور قربانیاں دینے کےلیے تیار ہیں۔ تقریب میں چوہدری پرویز اقبال لوہسر کے صاحبزادگان چوہدری محمد علی لوہسر، چوہدری محمد حسن لوہسر اور چوہدری محمد حسین لوہسر کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور چیدہ چیدہ لوگ بھی شریک تھے۔جنہوں نے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کی پاکستان کے لیے خدمات پر چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی تعریف کی۔
یورپ سے سے مزید