بیجنگ (اے ایف پی) چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے انتخابی نتائج کے باوجود اس کا بیجنگ کیساتھ دوبارہ الحاق "ناگزیر" ہے، چین کی جانب سے یہ بیان تائیوان میں چین سے آزادی کی حامی ’’لائی چنگ تے‘‘ کے انتخاب کے بعد سامنے آیا ہے ۔بیجنگ کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چن بنہوا نے سرکاری خبر رساں کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تائیوان کے انتخابات اس کے چین کے ساتھ دوبارہ الحاق کے ناگزیر رجحان میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔