• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کی کمپنی نے سیکیورٹی ہدایات ملنے تک بحیرہ احمر سے شپنگ روک دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مائع قدرتی گیس کی دنیا کی دوسری سب سے بڑی برآمد کنندہ کمپنی قطر انرجی نے سیکیورٹی ہدایات ملنے تک بحیرہ احمر سے شپنگ روک دی۔

خبر ایجنسی کا ذرائع کےحوالے سے کہنا ہے کہ اگر بحیرہ احمر سے گزرنا غیر محفوظ رہتا ہے تو قطر انرجی کے کارگو جہاز کیپ آف گڈ ہوپ کے ذریعے سفر کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیپ آف گڈہوپ کا طویل راستہ اختیار کرنے کے نتیجے میں ترسیل میں تاخیر اور لاگت میں اضافے کا سامنا ہوگا۔

اس حوالے سے قطر کی حکومت اور قطر انرجی نے اس رپورٹ پر ردعمل سے گریز کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید