ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ میزائل سازی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران کی حالیہ کامیابیاں ایرانی عوام کی قابلِ قدر صلاحیتوں اور سائنسی استعداد کا مظہر ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے مقامی تعلیمی اداروں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایسی تکنیکی ترقی کا خواہاں ہے جس کے بعد کوئی دشمن حملے کی جرأت نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ صورتِ حال سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں تاکہ ایران اس مقام تک پہنچ جائے جہاں کوئی دشمن اس پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کرے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اس ہدف کے حصول کے لیے باصلاحیت افراد کی تیاری میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ تہران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن جبر کے سامنے نہیں جھکیں گے۔