مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنی صدارتی مدت کے 2030 میں خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
قاہرہ سے خبر ایجنسی کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ میری صدارتی مدت 2030 میں ختم ہو جائے گی۔
مصری صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے عہدے سے الگ ہونے کا معاملہ طے شدہ ہے اور اس پر بحث نہیں ہوگی۔
صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر کے آئین میں کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی۔