ایران کے نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔
لبنانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی محاذ پر لڑائی جاری رہنے کا مطلب ہے کہ جنگ پورے خطے میں جاری ہے۔
سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ایران نے یمن میں ثالثی کی پیشکش کی، لیکن کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا، ایران لبنان پر اسرائیلی حملے ختم کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران اور لبنان پر حملوں کے ذریعے اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی کی، اسرائیل پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔