• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ لیو کی سرجری کے بعد پہلی تصویر جاری، آج اسپتال سے ڈسچارج ہونگے

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ 

پوپ لیو کی پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے ہونے والی سرجری کے بعد پہلی تصویر جاری کردی گئی ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ لیو اسپتال سے ڈسچارج کے لیے تیار ہیں، پوپ لیو ممکنہ طور پر اتوار کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعائیہ تقریب کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ پوپ لیو کے طبی معائنے کے دوران پھیپھڑے میں ایک رسولی پائی گئی تھی، بعدازاں انہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

روم کے اسپتال میں 13 اکتوبر کو کامیاب سرجری کر کے متاثرہ پھیپھڑے کا ایک حصہ نکال دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید