• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی خود ٹی10 میچز کروانے کا خواہشمند، کھلاڑی این او سی نہ ملنے پر پریشان

غیر ملکی کرکٹ لیگز کے لیے قومی کرکٹرز کو عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) کے معاملے میں دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خود ٹی ٹین میچز کروانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ٹی ٹین میچز کےلیے تمام قومی کرکٹرز کی دستیابی کا خواہشمند ہے۔ پی سی بی 24 جنوری سے 28 جنوری کے درمیان ٹی ٹین میچز کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ٹی ٹین لیگ کی اجازت نہ ملنے پر نمائشی میچز کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پی سی بی ہر صورت میں ٹی ٹین میچز کے انعقاد کا خواہشمند ہے۔

ٹی ٹین لیگ کےلیے پی سی بی نے برطانوی کاؤنٹی ٹیم مڈل سیکس کے ساتھ بھی معاملات طے کیے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی ٹی ٹین میچز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیے جا رہے، معاہدوں اور لیگز کے لیے منتخب ہونے کے باوجود این او سی نہ ملنے سے کھلاڑی پریشان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگز انہی دنوں میں ہیں جب پی سی بی ٹی ٹین میچز کروانے جا رہا ہے، پی سی بی کی ٹی ٹین میچز کے لیے تمام کھلاڑیوں کی دستیابی کی خواہش پوری کرنے کیلئے محمد حفیظ کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کے دبئی لیگ اور بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے معاہدے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید