• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کے 11 اعلیٰ افسران کے فوری تبادلے

کراچی(اسد ابن حسن) الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد ایف ائی اے میں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ خالی ہونے کے باوجود ادارے کے 11 افسران جن میں گریڈ 18 کے 10 ڈپٹی ڈائریکٹر، گریڈ 19 کا ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر اور گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں ان کے فوری طور پر تبادلے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹرز مبشر ترمذی کا سائبر کرائم گجرانوالہ، فہد خواجہ کا امیگریشن کراچی، ایاز مہر کا کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی، بہاول استو کا اسٹیٹ بینک سرکل کراچی، بشیر سومرو کا زونل افس، رب نواز کا ہیڈ کوارٹر، حیدر عباس کا ہیڈ کوارٹر، خرم سعید رانا کا اسلام اباد زون، مسعود نسیم کا اسلام اباد زون، محمد ریاض اے ایم ایل اسلام اباد زون اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بابر شہریار کا امیگریشن لاہور زون کے تبادلے شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید