• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں ڈاکو راج، فائرنگ، پولیس آفیسر کا نوجوان بیٹا جاں بحق

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مارکیٹ تھانے کی حدود ہیرآباد میں ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کی کھڑکی میں کھڑے 22سالہ طالبعلم اور پولیس آفیسر کا نوجوان بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈاکو واردات کرکے اطمینان سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب رات گئے مارکیٹ تھانے کی حدود ہیرآباد عامل کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار ڈاکو علاقے کے رہائشی اسداللہ ولد محمدعلی سے 125موٹرسائیکل چھین کرفرار ہورہے تھے ‘ اسداللہ کی مزاحمت اورشور شرابے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی اورفرارہوگئے۔ ڈاکوؤں کی چلائی گئی گولی جائے واردات کے قریب فلیٹ کی کھڑی میں کھڑے 22سالہ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالبعلم حسنین ولد زبیر سموں کی کنپٹی میں لگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مقتول سندھ پولیس کے انسپکٹر زبیر سموں کا بیٹا ہے جبکہ زبیر سموں شکار پور میں تعینات ہیں۔ نوجوان کی ہلاکت پر گھرمیں کہرام مچ گیا ۔
ملک بھر سے سے مزید