• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرا خان کا لہنگا تیار ہونے میں کتنا وقت لگا؟

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بیٹی آئرا خان کے استقبالیہ کی تقریب میں پہنے سنہری اور سرخ رنگ کے لہنگے کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

آئرا خان اور مشہور فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کے استقبالیہ کی تقریب ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد کی گئی۔

استقبالیہ کی تقریب کے لیے آئرا خان نے مونالی رائے کے سیریا ڈیزائن اسٹوڈیو سے سنہری اور لال رنگ کا روایتی لہنگا ڈیزائن کروایا۔

مونالی رائے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئرا کا لہنگا ڈیزائن کرنے کے لیے اس کے ساتھ کام کرنا حیرت انگیز تھا، وہ بہت پُرسکون طبیعت کی مالک سمجھدار انسان ہیں اُنہوں نے لہنگا تیار ہونے میں جتنا بھی وقت لگا اس دوران میرے ساتھ مکمل تعاون کیا، اُنہوں نے لہنگے کے ڈیزائن کے بارے میں اپنی پسند بتائی اور پھر مجھے اپنے انداز میں اس پر ڈیزائننگ کرنے کی مکمل اجازت دی۔

اُنہوں نے بتایا کہ آئرا کو نئے فیشن کے مطابق بنے بلاؤز  کے ساتھ ایک روایتی لہنگا چاہیے تھا جس کا ڈیزائن تیار کرنے میں 7 ماہ کا وقت لگا اور اس لہنگے کو بنانے میں 300 سے زائد گھنٹے کی سخت محنت کی گئی۔

آئرا خان کے لہنگے پر سرخ رنگ کے خالص ریشم سے سنہری رنگ کی خوبصورت کڑھائی کی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید