پشاور (نیوز رپورٹر ) خیبر پختونخوا بار کو نسل کے وائس چیئرمین زر بادشاہ خان اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی سید مبشر شاہ ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ اور سپریم کورٹ کے ججز مخالف گمراہ کن مہم اور بلا جواز اور بے جا تنقید کا سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ وکلاء ایسے نازیبا بیانات نہ دیں۔ خیبر پختو نخوا بار کونسل کے وائس چیئر مین اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ اگر عدالتوں کے فیصلوں سے کوئی فرد مطمئن نہ ہو تو وہ قانونی راستہ اختیار کرے نہ کہ گالی گلوچ یا سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرے ۔ انہوں نے وکلاء برادری کو ہدایت کی کہ وکلاء اس قسم کے متنازعہ بیانات اخبارات یا سوشل میڈیا پر جاری کرنے سے گریز کریں۔ وکلاء عدالتی فیصلوں پر ضرور بات کریں مگر عدلیہ اور حجز کے خلاف توہین آمیز بیان جاری نہ کریں ۔ وکلاء اپنے پیشے کے تقدس کا خیال رکھیں۔