• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک کو بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کر دیا گیا

کےالیکٹرک کو بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کر دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق کےالیکٹرک کو 20 سال کے لیے لائسنس جاری کیا گیا ہے، کےالیکٹرک کے عبوری لائسنس کی مدت آج پوری ہو رہی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کو اس سے پہلے 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیا گیا تھا، اب کےالیکٹرک کو بجلی تقسیم کا لائسنس 18 جنوری 2044 تک جاری کیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی اور نیپرا نے 28 نومبر 2023 کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید