• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا بحیرہ احمر میں غیر فوجی جہازوں کو ہراساں کرنے کے خاتمے کا مطالبہ

بیجنگ (اے ایف پی) چین نے بحری جہازوں پر حملوں کے بعد بحیرہ احمر میں غیر فوجی جہازوں کو "ہراساں کرنے" کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ حوثیوں کی جانب سے غزہ کی حمایت میں بحری جہازوں پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ نے جمعہ کو اس بات پر زور دیا کہ یہ خطہ سامان اور توانائی کے لئے ایک اہم بین الاقوامی تجارتی راستہ ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم عالمی پیداوار اور سپلائی چین اور بین الاقوامی تجارت کے ہموار بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے شہری جہازوں کو ہراساں کرنے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بیجنگ کی وزارت تجارت نے بحیرہ احمر میں آبی گزرگاہوں کی حفاظت کو بحال کرنے اور اسے یقینی بنانےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ متعلقہ فریق علاقائی سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات کے مجموعی مفادات سے آگے بڑھیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید