• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق رات گئے مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع الخیر ملک شاپ پر مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 5افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ عبدالباری ولد محمد امین جبکہ زخمیوں کی 42 سالہ وسیم ولد نعیم دین،35 سالہ فرحان علی ولد قربان علی ، 30 سالہ محمد ایوب ولد شہزادو اور 58 سالہ عطاء اللہ ولد حفیظ الرحمن کے ناموں سے کی گئی۔ایس ایچ او ستار مگسی کے مطابق جاں بحق شخص دکان کا مالک ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تیموریہ کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی نزد نادرا آفس کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹمار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 22سالہ ضیغم عابدکو زخمی کردیا جس کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔ ملیر ہالٹکے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50سالہ سلطان ولد نذیر زخمی ہوگیاجس کو جناحاسپتال منتقل کیا گیا تاہم پولیس واقعہ کی مزید چھان بین کررہی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید