یورپی ملک چیک ری پبلک کے ایک شہری کے پاس لیگو سیٹس کا سب سے بڑا کلیکشن موجود ہے اور اس کلیکشن سے اپنی والہانہ محبت کے اظہار کے طور پر اسے چار مختلف مقامات پر میوزیم میں رکھا ہے۔
چیک شہری کو اس کارنامے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا کیا گیا ہے۔ میلوس کیرسک نامی شہری نے پہلا لیگو سیٹ کرسمس انعام کے طور پر اس وقت حاصل کیا جب ان کی عمر صرف پانچ برس تھی۔
اس وقت وہ 6005 مختلف لیگو سیٹ کے مالک ہیں اس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے۔
میلوس کیرسک کے مطابق انکا لیگو سیٹس کا کلیکشن اس قدر زیادہ ہوگیا تھا کہ اسے اپنے گھر پر جمع کرنا مشکل ہورہا تھا جس پر انہوں نے پراگ شہر میں اسکا پہلا میوزیم کھولا اور اب اس میوزیم کے تین شاخیں اور کھل گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انکا پسندیدہ سیٹ مجسمہ آزادی ہے جو انہیں کشتی پر حقیقی اسٹیچو آف لبرٹی کے دورے کے موقع پر نیویارک میں دیا گیا تھا۔