اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر ) حفیظ الرحمان نے ملاقات کی اور نہیں پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2023 پیش کی، سال 2022-23 میں با لحاظ محصولات 850ارب روپے آمدنی ہو ئی ہے، یہ رپورٹ پچھلے سال کے دوران ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں قابل ذکر پیشرفت پر مشتمل ہے، نگراں وزیراعظم نے پی ٹی اے کی کاوشوں کو سراہا اور ٹیلی کام شعبے کی ترقی و ترویج میں پی ٹی اے کے اہم کردار کو سراہا، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے شہریوں کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے کئےگئے اہم سنگ میل، ریگولیٹری اقدامات اور اسٹریٹجک اقدامات پر روشنی ڈالی، رپورٹ کے مطابق سال 2022-23میں با لحاظ محصولات 850بلین روپے آمدنی ہو ئی جس سے اقتصادی چیلنجوں کے باوجود 17فیصد بڑھوتری ظاہر ہو تی ہے، مزید برآں موبائل فون سروسز پاکستان کی 90 فیصد آبادی کے لیے دستیاب ہیں۔