• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، پیر خرم شاہ جیلانی

کراچی(جنگ نیوز)گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس میں شامل پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر رہنما ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ضلعی صدراور پی ایس108 کےنامزد امیدوار پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کےمختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کراچی شہر کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور انہیں حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔پیر سیدمحمد خرم شاہ جیلانی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل چاہتے ہیں تو 8 فروری کو ستارہ کے نشان پرمہر لگائیں ۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس دعوؤں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ،مشکل کی ہر گھڑی میں پیر پگاراکا ورکر سب سے آگے ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید