• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرص میں 133 جعلی شادیوں میں ملوث 15 افراد گرفتار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

قبرص میں جعلی شادیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق 13 افراد کو قبرص، ایک کو پرتگال اور ایک کو لیٹویا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطاق گرفتار افراد قبرص میں 133 جعلی شادیوں میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد میں شامل خواتین کا تعلق پرتگال اور لیٹویا سے ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق گرفتار مردوں کا تعلق بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان سے ہے، جعلی شادیاں یورپی یونین کا رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کےلیے کی گئی تھیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق قبرص کی سربراہی میں یوروپول ایجنسی نے 29 جنوری کو کارروائی کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید