• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں وفاقی ملازمین کیلئے ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی نے نجی فرم کے اشتراک سے کراچی میں وفاقی ملازمین کیلئےہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم9موٹر وےکراچی کے قریب530ایکٹرزمین کا پراجیکٹ 3سال میں ڈویلپ کیا جائے گا،یہ ہاؤسنگ پر اجیکٹ تقریبا530ایکٹرزمین پر ڈویلپ کیا جا ئے گا جو ایم9موٹر وےکراچی کےقریب واقع ہے۔اس ہا ؤسنگ اسکیم میں رہائشی پلاٹس کے علاوہ پار ٹمنٹس بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ گزشتہ روز اس پراجیکٹ کیلئے فیڈرل گو رنمنٹایمپلائز ہا ؤسنگ فاؤنڈیشن اور نجی فرم ایم ایس ہیمر پراپرٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلا ئزہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اورچیف ایگزٹیوآفسیر ایس ہیمر پراپرٹی محمد سُہیل خان ‘ ڈائریکٹر ایڈمن فیض عمر سیال اور د یگرفسران نے تقریب میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید