کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)حلقہ پی بی 39 سے آزاد امیدوار سیف اللہ یوسفزئی نےحلقے سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شریف خان خلجی کے حق میں دستبردار ہو گئے اور حلقہ این اے 262 سے نامزد امیدوار حاجی محمد رمضان اچکزئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔شریف خان خلجی اور حاجی محمد رمضان اچکزئی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف اللہ یوسفزئی نے کہا کہ ماضی میں منتخب نمائندوں نے علاقے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت مسائل سے نجات دلانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔